شارجہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی-
شارجہ کے علاقے ال نہد کی رہاشی عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائر برگیڈ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف شارجہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے ال نہد کی ایک بلند رہاشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کو آگ لگنے سے متعلق اطلاع ملی جس کے بعد آگ بجھانے والا عملہ عمارت کی جانب روانہ کردیا گیا جہاں اب فائر برگیڈ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف ہے۔