..کوروناوائرس کیخلاف یکساں پالیسی مرتب دینے کیلئے وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت
سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کیخلاف یکساں پالیسی مرتب دینے کیلئے وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے. سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بندیال عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر یکساں پالیسی نہ بنی تو عدالت عبوری حکم دے سکتی ہے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی آپس میں ہم آہنگی نہیں ہے ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ وفاق میں بیٹھے لوگوں کی ذاتی عناد ہے، حکومت ہر کام منصوبہ بندی کے ساتھ کرتی ہے، لیکن اس معاملے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی-
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Comments
Post a Comment